پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے پی ٹی آئی صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت نےترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکےمعاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی پیشی کے لیے عدالت پہنچےاورعدالتی عملے نےان کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔
پی ٹی آئی تحریری مطالبات اس لیے نہیں دے رہی کہ ان کی نیت میں فتور ہے : خواجہ آصف
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
احتساب عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہان کو طلب کرلیا۔
