پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف کو معطل کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک سٹاف آفیسر کو عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں شامل ہیں جبکہ سپیکر نے تینوں افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔

شیریں مزاری دھمکی آمیز خط کے جملے سامنے لے آئیں

واضح رہے کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تشدد کیا تھا جب کہ ہنگامہ آرائی کی زد میں آکر پرویز الٰہی بھی زخمی ہوئےتھے۔

Back to top button