پشاور : جعلی شناختی دستاویزات لینے والے 5 افغان شہری گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو حراست میں لیا۔ گرفتار افغان شہری ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے اور انہیں دبگڑی کے ایک نجی ہوٹل سے پکڑا گیا۔ گرفتار افراد میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے افغان دستاویزات کے ساتھ ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ یہ افراد غیر قانونی راستوں سے پاکستان میں داخل ہوئے اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا چاہتے تھے۔

Back to top button