کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم بیرون ملک فرار

کوہستان کرپشن سکینڈل کا ایک ملزم بیرونِ ملک فرار ہو گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث ایک ملزم ملک سے باہر فرار ہو چکا ہے، جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کارروائی کی جائے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار سے زائد گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، جبکہ 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن سکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔

Back to top button