پشاور بم دھماکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو چکے ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button