ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ: تینوں حملہ آوروں کی افغان شہری ہونے کی تصدیق

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ نادرا نے حملے میں ملوث تینوں خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، البتہ ان افراد سے متعلق مزید معلومات اب تک موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈکوارٹر تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

تفتیشی ٹیم سہولت کار کی تلاش میں مصروف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے روز خودکش حملہ آوروں کے پاس کوئی موبائل فون موجود نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں تین ایف سی اہلکار شہید اور تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

Back to top button