پشاور: گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

پشاور کے پرانے اور گنجان آباد علاقے کوچی بازار کے ایک گھر میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان میں لگی، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران ریسکیو کے دو اہلکار بھی بے ہوش ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں نے نہایت دشوار حالات میں آگ پر قابو پایا، تاہم کولنگ اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہےتاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ ختم کیا جاسکے۔

Back to top button