پشاور ہائی کورٹ : علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کی حفاظتی ضمانت مل گئی

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منگل کو پشاور ہائی کورٹ پہنچے،جہاں مقدمات کی تفصیل سےمتعلق ان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دےدیا۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی،جس کےمطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کےخلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے قواعد کے مسودے کو حتمی شکل دے دی

 

عدالت عالیہ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دےدیا۔

Back to top button