پشاور ہائی کورٹ : بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کےلیے حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کےلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل نے کہاکہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہورہی ہیں،آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہوسکتی۔
عدالت عالیہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کےلیے منظور کرتےہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا۔
قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بھی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
پشاور ہائی کورٹ : گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع
عدالت عالیہ میں دلائل دیتےہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کےلیے گئے ہیں،وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
سماعت کےبعد پشاورہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتےہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
