پشاور ہائی کورٹ : گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ میں دلائل دیتےہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کےلیے گئے ہیں،وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
سماعت کےبعد پشاورہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتےہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
آرمی چیف سے میٹنگ میں بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے: گورنر فیصل کنڈی
بعد ازاں عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
