پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم
پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملےکو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔
خیبر پختونخوامیں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نےوقت مانگا تھا، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا معاملےپرالیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں،جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل بولے زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہےسپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے۔
پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات مانگے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں: پرویز اشرف
وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں، جس پرچیف جسٹس وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے،اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔
وکیل الیکشن کمیشن کاکہنا تھا ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گےمعاملےکو حل کریں۔
پشاور ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنےکا حکم دے دیا۔