پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ فیصلے کے مطابق، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اعظم سواتی 5 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔

عدالت نے مزید کہا ہے کہ درخواست گزار کو جب بھی قومی احتساب بیورو (نیب) طلب کرے، وہ پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب، اعظم سواتی نے اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

بھارت نے علی امین گنڈا پور کے بیان کو فیٹف میں پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کر دیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

Back to top button