پشاور ہائی کورٹ : زرتاج گل اور شبلی فراز کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی منظور کرلی۔
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دےدی۔
پشاور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کا محفوظ فیصلہ جاری کرتےہوئے زرتاج گل اور شبلی فراز کو متعلقہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
بالآخر فوجی ترجمان کی فیلڈ مارشل کو صدر بنانے کی تردید
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نےگزشتہ ہفتے 9 مئی مقدمے میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔
