پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
پشاور ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کی جانب سےوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھیجا گیا 20 نومبر کا نوٹس معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن کےنوٹس کےخلاف وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس ایس ایم عتیق شاہ اورجسٹس فہیم ولی نے کی۔
وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکواثاثوں سےمتعلق نوٹس جاری کیا، پہلے بھی الیکشن کمیشن نےایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا جس کوعدالت نے معطل کیا تھا۔
ملٹری کورٹ ٹرائل اے پی ایس مجرمان کیلئے تھا، کیاتمام سویلینز سے وہی برتاؤ کیا جائے؟ جج آئینی بینچ
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےکہاایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا توپھرکیسےالیکشن کمیشن نےدوبارہ نوٹس بھیجا؟ آپ کو چاہیےتھا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے۔
درخواست گزارکےوکیل کا کہنا تھا پرانے نوٹس اور موجودہ نوٹس میں فرق ہے۔
عدالت نےالیکشن کمیشن کا 20 نومبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کوجاری کیا گیا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور کمیشن سےجواب طلب کر لیا۔