پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار

پشاور میں ہونے والےپی ٹی آئی کےضلعی سطح کےاجلاس میں خیبر پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کےچند روز قبل ضلعی سطح پر ہونے والےاجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاوراب بھی مسائل سے دوچار ہے،  شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیاجا رہا ہے۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ سیورج کا نظام تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہرسیلاب کا منظر  پیش کرتا ہے، واٹراینڈ سینٹیشن سروسزکی ناقص کارکردگی کی وجہ سےصفائی کا نظام درہم  برہم ہے۔

جے یو آئی نے اپوزیشن الائنس پر پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا

اجلاس کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور کےکئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، پشاورکا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پرعمل درآمد نہ ہو سکا، مسائل کےحل پر فوری غورنہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔

اس حوالےسےفوکل پرسن وزیراعلیٰ برائےپشاورمیگا پراجیکٹس ارباب عاصم  نے جیو نیوز گفتگو میں کہا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے،اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پرعمل درآمد ہوگا۔

Back to top button