پالتو گولڈ فش نے کار چلا کر ریکارڈ بنا دیا

ڈچ انجینئر نے اپنی پالتو گولڈ فِش بلَب کے لیے ایک خاص کار تیار کی، جس نے صرف ایک منٹ میں 40 فٹ کا فاصلہ طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹھامس ڈی وولف نے چار پہیوں والی ایک منفرد گاڑی بنائی جس میں ڈرائیور کی نشست کی جگہ پانی سے بھرا ایک ٹینک نصب کیا گیا۔ ٹینک کے اندر لگے سینسر مچھلی کی حرکت کو پڑھ کر گاڑی کی سمت بدلنے کے لیے اسٹیئرنگ کا کام انجام دیتے۔
ٹھامس ڈی وولف نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اطالوی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ عام طور پر ان کا کام کافی یکسانیت کا شکار ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے سوچا کیوں نہ کچھ ایسا بنایا جائے جو لوگوں کو محظوظ کرے اور ان کے سنجیدہ کام کو بھی کچھ مزاح کا رنگ دے دے۔
