گل پلازہ آتشزدگی کی انکوائری کےلیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی انکوائری کےلیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سانحہ گل پلازہ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست سلیم مائیکل ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گل پلازہ کراچی کا مصروف کمرشل سینٹر ہے، سانحے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کا حکم دیا جائے کیوں کہ سانحہ اداروں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔
درخواست میں حکومت کو نقصان کا تخمینہ لگاکر ازالہ کرنے کا اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
سانحہ گل پلازہ : سندھ حکومت کاجاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان
درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے دکانداروں کے ہونےوالے نقصان کے ازالے کا بھی حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
