26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ27 جنوری کو سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کردی گئیں۔

اطلاعات کےمطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ27 جنوری کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے 9بجے ہوگی۔

دریں اثنا سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کیلئےمقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔

Back to top button