یکم اگست سے پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس ممکنہ کمی کی بڑی وجوہات عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی ممکنہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہوکر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3.6 فیصد تک محدود رہے گی: آئی ایم ایف
ڈیزل کی قیمت 283.35 روپے سے گھٹ کر 280.62 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔
تاہم، کیروسین (مٹی کا تیل) کی قیمت میں 3.55 روپے اضافہ متوقع ہے، جس سے قیمت 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.33 روپے کا اضافہ متوقع ہے، اور یہ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
