پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

چینی بحران: حکومت نے شوگر ملز کا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

 

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتیں یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

Back to top button