خیبر پختونخوا میں پیٹرول سبسڈی  کیلئےسکیم کا آغاز

خیبر پختون خوا حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے احساس فیول سپورٹ سکیم کا آغاز کر دیا۔

سکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سکوٹر اور رکشا مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، رجسٹرڈ صارفین کو 2000 روپے ماہانہ فیول سپورٹ دی جائے گی۔

موٹر سائیکل، سکوٹر اور رکشا درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو، رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو اور غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی اہل نہیں ہوگی۔ رجسٹریشن کا عمل کل 6 اپریل سے شروع ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دستک ایپ کے ذریعے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے لیے آسان اور شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

مستحق افراد "دستک ایپ” کے ذریعے رجسٹریشن کے ذریعے صوبائی حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہو سکتے ہیں، یہ پروگرام عام آدمی کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوگا، احساس فیول سپورٹ پروگرام عوامی فلاح کا مثالی اقدام ہے۔

Back to top button