پیٹرول36اور ڈیزل19روپے فی لیٹر سستاہونےکاامکان

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگران حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔پیٹرول کی قیمت میں 36اور ڈیزل کی قیمت میں 19روپے لیٹر کمی کاامکان ہے ۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟

323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

Back to top button