پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 26 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس بند نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں مستقبل میں پیٹرول پمپس بند کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26 مارچ سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

Back to top button