پیٹرولیم ڈیلرز نےہڑتال کی کال واپس لے لی

وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے  مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔

پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

Back to top button