پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبوراً کیا : وزیر پیٹرولیم

 

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے مجبوراً پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ جب ہم نے قیمتوں میں اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر 150 ڈالر تھی۔پاکستان توانائی کی 90 فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری اور ذمہ داری کے ساتھ استحکام حاصل کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کرے گی۔وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنےسے پہلے صوبائی حکومت کو مشاورت کرنا ہوتی ہے،ہم نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا۔

چین نے افغانستان میں دہشت گردتنظیموں کوخطرہ قرار دیدیا

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے اضافہ تھا لیوی کم کر کے قیمت کم بڑھائی،ملک میں خلیجی ممالک سے آنےوالے تیل کی ریفائنری ہوتی ہے،کمرشلی روس کا تیل ہمارے لےزیادہ فائدہ مند نہیں،روس کا تیل شاید کمپنی کےلیے فائدہ مند ہو عوام کےلیے نہیں ہوگا،پیٹرول کی ترسیل میں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں مدد مل رہی ہے۔

 

Back to top button