پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی
نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف،پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔رات گئے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے مقرر ہوئی ہے۔