پی آئی اے کامسافروں کیلئےخصوصی ڈسکاؤنٹ سکیم کااعلان

پی آئی اےنے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق یہ رعایتی پیشکش بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید سہل اور کم خرچ بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ مسافر اس آفر کے تحت 10 فروری 2026 تک ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

یہ رعایت 1 فروری سے 10 مارچ 2026 اور 1 مئی سے 15 مئی 2026 کے درمیان سفر کے لیے مؤثر ہوگی۔ مسافر پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مجاز ٹریول ایجنٹس کے ذریعے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور اپنی روایتی مہمان نوازی کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں پی آئی اے نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کے لیے براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا جو قومی ایئرلائن کے یورپی نیٹ ورک کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی ہفتہ وار پرواز، پی کے-733، 276 مسافروں کو لے کر چارلس ڈیگال ایئرپورٹ، پیرس پہنچی، جہاں اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایئرلائن حکام اور مسافروں نے شرکت کی۔

Back to top button