PIA نے اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی۔ پہلی پرواز 29 مارچ سے آغاز ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع کی جا رہی ہیں اور لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی مقبول روٹ ہے۔

پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، جنہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں افتتاح کیا تھا۔

Back to top button