پی آئی اے کارواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغازکااعلان

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز   رواں ماہ برطانیہ کیلئےاپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

پی آئی اے کو پہلے ہی برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری مل چکی ہے، اور پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو شامل کیا جائے گا۔’

جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ملی تھی۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکیورٹی کا معائنہ مکمل کیا اور پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو ’اطمینان بخش اور عالمی معیار کے مطابق‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں پی آئی اے پر یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، ایک ماہ بعد جب اس کا ایئربس اے-320 طیارہ کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Back to top button