خسارے کے باوجود پی آئی اےکا ملازمین کیلئے بونس کااعلان

قومی ایئرلائن نے 740ارب روپے سے زائد مجموعی خساروں کے باوجود معمولی کارکردگی دکھانے پر ملازمین کیلئے بونس کااعلان کردیا۔جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

پی آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق بونس کااعلان اپریل تا ستمبر تک مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیاگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین اس انکریمنٹ اہل نہیں ہوں گے جبکہ اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بھی بونس کیلئے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ایسے ملازمین جن کے خلاف تادیبی کیس زیر التوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے، بونس 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے پانچ سے 10 فیصد پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی ائیرلائن کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے جبکہ ائیر لائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے گزشتہ روز ہی قومی ائیر لائن کی مالی بدحالی کا رونا رویا تھا جبکہ حکومتی گارنٹی پر  پی آئی اے کمرشل بینکوں سے  260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے، ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کر رہا اور سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی

کیا پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے نیچے آنے والی ہے؟

بھی نہیں کر پا رہا ہے۔

Back to top button