برطانیہ براہ راست پروازوں کیلئےپی آئی اے کو لائسنس نہ مل سکا

برطانیہ کیلئےبراہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سےپی آئی اے کوٹی سی او لائسنس نہ مل سکا،ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

Back to top button