پی آئی اے کا بچت کیلئے ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

پاکستان ائیرلائن نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے فی طیارہ ملازمین کی تعداد آدھی کرنے کا اعلان کر دیا، موجودہ وقت میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 ہے جس کو کم کر کے 260 کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں برس ملازمین کی تعداد 220 اہلکار تک لانے کے خواہاں ہیں، اس اقدام سے ائیرلائن کو سالانہ 8 ارب روپے کی بجت ہوگی، اس ری سٹرکچرنگ سے ایئرلائن کی صلاحیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اس اقدام سے قومی ایئرلائن کو ایوی ایشن کے عالمی معیارات کے برابر پہنچایا جا سکے گا، افرادی قوت میں کمی جعلی ڈگری ہولڈرز اور تادیبی بنیادوں پر ملازمین کی برطرفی کی صورت میں کی گئی۔
رضاکارانہ علیحدگی سکیم سے ایک ہزار 900 ملازمین میں کمی آئی جبکہ 837 ملازمین کو جعلی ڈگریوں اور ایک ہزار 100 ملازمین کو تادیبی بنیادوں پر برطرف کیا گیا۔
ادارے بند گلی سے نکلنے کا فارمولا بنانے میں بھی ناکام
عدالت عظمیٰ میں جمع کردہ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ پی آئی اے کے 29 طیاروں کے لیے ساڑھے 14 ہزار ملازمین ہیں، جبکہ ترکش ایئرلائنز کے 329 طیاروں کیلئے 31 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔
