عدم ادائیگی،پی آئی اے کو فیول کی فراہمی پھر بند،پروازیں متاثر

پی آئی اے اور پی ایس او میں واجبات کاتنازعہ شدت اختیار کرلیا ۔عدم ادائیگی پر پی ایس او نے ایک بار پھر ایندھن کی فراہمی بند کردی جس سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

پی ایس او نے ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند،14پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان سے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔

 پی آئی اے کو پی ایس او کو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے وزارت ہوابازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ائیرلائنز نے اندرون

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،پاکستان

ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Back to top button