پی آئی اے کا حج آپریشن 6 جون سے شروع ہوگا

قومی ایئرلائن اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گی، جس کے مطابق پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے 15 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی جبکہ بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔
پی ٹی آئی اپنا جھوٹا بیانیہ سچا کیسے ثابت کرتی ہے؟
قومی ایئرلائن کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔اس کے علاوہ سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے، وزیر ہوا بازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
