پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا 135 ارب میں فروخت ہونا ملکی معیشت پہ بڑھتا ہوا اعتماد ہے، یہ ٹرانزیکشن آنےوالے وقت میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری تحویل میں کاروباری اداروں کی نجکاری سے نہ صرف ہزاروں کھربوں کے نقصان سے نجات حاصل کرے گی بلکہ معیشت کی بحالی کا عمل بھی تیز ہوگا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ نجکاری کمیشن کو مبارک ہو، یہ ٹرانزیکشن آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی نوید ہے،ان شاء اللہ سول ایوی ایشن کی محنت سے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے پابندیوں کا خاتمہ اس کامیاب ٹرانزیکشن کی بڑی وجہ بنا۔
عارف حبیب کا پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد65 کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی میں 10 ارب کی بولی سے آج 135 ارب کی قیمت ہماری سول ایوی ایشن ریگولیٹر پر اعتماد کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پی آئی اے سے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،آج 3 سال کی محنت سے پی ٹی آئی حکومت کےچھوڑے کھنڈروں پر نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے۔
