پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ  کیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی 4 رکنی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کےلیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ٹیم کی سربراہی ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین نے کی، ٹیم کےدیگر ارکان میں اسپتال کے ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمر فاروق،جنرل میڈیسن کے ڈاکٹر محمد علی عارف اور جنرل سرجری کے ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے،عمران خان کا چیک اپ 30 منٹ تک جاری رہا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ دوائیاں بھی تجویز کی ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حال ہی میں لگائے گئے الزامات کے بعد یہ میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل

یاد رہے کہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا تھاکہ حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہےاور ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خاندانی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی،جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئےہیں۔

Back to top button