PKLI کا مزید کورونا مریض لینے سے انکار

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ نے مزید کورونا مریض لینے سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے ہیں۔ اسپتال بھی کورونا مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں۔ اپستالوں کی صورت حال اب خراب ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں کورونا مریضوں کےلئے بیڈز کم پڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اب تک 125 مریض زیر علاج رہ چکے ہیں، اس وقت 78 مریض اسپتال میں موجود ہیں جب کہ کورونا وارڈ میں 75 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش تھی، انتظامیہ کے مطابق اس وقت اضافی بیڈز کے ساتھ 78 مریضوں کا علاج جاری ہے لیکن اب پی کے ایل آئی میں مزید رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 نئے مریض سامنے آگئے۔ ایک ہی دن میں 32 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جس کے باعث کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جب کہ 32 مزید اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جب کہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔ دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔واضح رہے عالمی سطح پر مہلک کورونا وائرس سے مصدقہ طور پر متاثرہ تیس لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین میں ہلاکتوں کا تناسب کافی کم ہے، 30 لاکھ متاثرین میں سے شاید کچھ مریضوں کو صحت یاب ہونے میں وقت زیادہ لگ جائے، کتنے لوگ بچ پائیں گے، اس کا انحصار وائرس کے متاثرین میں مہلک ہونے کی شرح پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button