سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے سے استحکام نہیں آتا،شبلی فراز

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر سے باہر اتنا دور جلسے کے لیے جگہ دی گئی۔یہ کوئی سینما کا شو نہیں تھا کہ 4سے7چلتا یہ جلسہ تھا۔یہ سیاسی جدوجہد تھی آپ ایسے اقدام سے مسائل بڑھا رہے ہیں۔ملک میں بدحالی کا احساس نہیں ہوگا تو عوام میں کیسے جائیں گے۔ہر بار تو فارم 47نہیں ہوتا ہے۔ملک میں سیاسی استحکام ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے سے نہیں آتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان یا ہمارے جیل جانے سے ملک ترقی کرتا ہے تو ہم تیار ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔فضول جگت بازی سے ملک نہیں چل سکتا۔آپ بری طرح سے ناکام ہوگئے ہیں ملک چل نہیں رہا اداروں کا براحال ہے۔ملک کے 90لوگ خوش نہیں ہوش کے ناخن لیں۔بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں کیا ہورہا ہے۔کب تک ظلم کریں گے لوگ جمہوریت میں اپنی لیڈرشپ کو سنتے ہیں۔پارلیمان کی قانون سازی کو عوام کے لیے استمال نہیں کریں گے تو ملک خوشحال نہیں ہوگا۔
سندھ ،پنجاب آئے تو مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا پور بنادینگے،فیصل واوڈا
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ یہ ماحول ملک کی اکانومی کے لیے زہر قاتل ثابت ہوررہا ہے۔پرامن اجتماع و امن عامہ والا بل صرف پی ٹی آئی کے لیے لایا گیا۔
