پی آئی اے کے بقایا 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا ارادہ ہے : عارف حبیب

چیئرمین عارف حبیب گروپ کا کہنا ہے کہ ہماری پی آئی اے کے پہلے ہی 100 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی تھی،بقایا 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا ارادہ ہے۔ پی آئی اے کو دوبارہ سے عظیم ایئر لائن بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے کہا کہ 75 فیصد شیئرز کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے مل رہے ہیں جب کہ 25 فیصد کی مد میں حکومت کو 45 ارب روپے ملیں گے۔
عارف حبیب نے کہا کہ فوجی فرٹیلازر بھی ہمارے کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے،پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 اور دوسرے میں 64 تک لےکر جانے کا ارادہ ہے۔ پی آئی اے پر 190 ارب واجب الادا ہیں اور اثاثے 180 ارب کے ہیں۔
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے بعد آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟
چیئرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ اس ائیر لائن کو دوبارہ سے عظیم بنانے کےلیے محنت کریں گے، اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
