پلڈاٹ نے پارلیمنٹ کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹ کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سےزائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومتی رکن اور وفاقی وزیر خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، خواجہ آصف نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹےتک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔
اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کےساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹےگفتگو کی،تاہم وہ صرف 35 سیشنز میں شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 32 اجلاسوں میں شرکت کےباوجود ڈھائی گھنٹےتک پارلیمان میں بات کی اور پانچویں نمبر پر رہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمانی امور میں سب سےکم متحرک رہے،انہوں نے پورےسال میں صرف 10 اجلاسوں میں شرکت کی اور 12 منٹ خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر بحری امور قیصر شیخ نے 67 اجلاسوں میں شرکت کی،لیکن وہ صرف 31 منٹ ہی بول سکے،جس کےباعث وہ درجہ بندی میں 17 ویں نمبر پر رہے۔
9 مئی کی رپورٹ میں شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کے نام شامل نہیں
یاد رہے کہ پلڈاٹ کی رپورٹ ایوان میں حاضری اور بولنےکے دورانیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے،جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کے سب سے با اثر اور مؤثر رکن کےطور پر ابھرے ہیں۔
