کرم،امدادی قافلے پر فائرنگ کرنےوالے11 دہشتگرد گرفتار

ضلع کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ امدادی قافلے پر فائرنگ کرنےوالے دہشتگردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔اس سےقبل، صوبائی حکومت نےکرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی، مبینہ دہشتگردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقے سے ہے۔
اعلامیہ کے مطابق14مبینہ دہشتگردوں کےسروں کی قیمت13 کروڑمقرر کی گئی ہے، دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ دیگر3 دہشت گردوں کےسروں کی قیمت10 لاکھ سےایک کروڑ مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ17 فروری کوخیبرپختونخواکےضلع کرم میں شرپسندوں کےحملوں کے بعد امدادی قافلے کوبچانےکی کوششوں میں5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں تقریباً 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اپر کرم کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ تھل۔پاراچنار روڈ ان مسلسل حملوں کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
