وزیراعظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کیلئے فی کس 50 لاکھ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنائی جانیوالی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا، اور  شہدا کے ورثا کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور واقعے  میں شہدا و زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ا
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ واقعہ بدترین بربریت کی مثال ہے اور اس سے فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی سازش کی گئی تھی، جو ناکام رہی۔

وزیراعظم نے شہدا کے ورثا کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ زخمیوں کے لیے بھی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدید زخمیوں کو 30 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس کے گھر بھی جا کر ان کی بہادری اور قربانی کو سراہا۔

Back to top button