عمران خان نے 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس بلانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے اجلاس 21 مارچ کو بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا جائے گا، اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کردیا جائےگا، 23 ،22 اور 24 مارچ کی اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی،21 مارچ کے اجلاس میں ہنگو سے پی ٹی آئی کے مرحوم ایم این اے خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔

پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ‌ بنانے کیلئے پنجاب میں‌ بینرز کی بہار

واضح‌ رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی، آئین کے آرٹیکل 54 تھری کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کے بعد آئین کے تحت سپیکر 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، اسمبلی میں قرارداد پیش ہونےکے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 دن سے قبل اور 7 دن کے بعد نہیں ہو سکتی۔

Back to top button