وزیرِاعظم نے پاک چین بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا کر دیا

عمران خان نے پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی فورم میں شرکت کی،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد دیتا ہوں، حکومت کو مشکلات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کا فیڈ بیک چاہئے،
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کار کے لیے وقت اہم ہوتا ہے، ہمارے پاس افرادی قوت ،نوجوان اور ہنرمند لوگ موجود ہیں، منی لانڈرنگ غریب ملکوں کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔
مانیکا خاندان پاک پتن، اوکاڑہ اور ساہیوال کا نیا حکمران
عمران خان نے کہا کہ ملک بڑی تیزی سے اربنائز ہو رہا ہے، سبزہ ختم ہو رہا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے اور شہر پھیل رہے ہیں، آل پاکستان چائنیز انٹر پرائز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم بنایا گیا ہے۔
فورم میں 18 چینی اور 19 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ فورم کا مقصد پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری، برآمدی صنعتوں کی تعمیر و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔
