وزیراعظم نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا

مری میں انسانی جانون کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Shocked & upset at tragic deaths of tourists on road to Murree. Unprecedented snowfall & rush of ppl proceeding without checking weather conditions caught district admin unprepared. Have ordered inquiry & putting in place strong regulation to ensure prevention of such tragedies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
عمران خان نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیے جائیں گے۔
