وزیر اعظم شہباز شریف کی بنگلادیش کی نئی قیادت کو مبارکباد، تعاون کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف  نے بنگلادیش میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے طارق رحمان کو پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نینشنل پارٹی (بی این پی) کی نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

بنگلہ دیش الیکشن: بی این پی نے دو تہائی اکثریت سے میدان مار لیا

انہوں نے بنگلادیش کے عوام کو بھی انتخابات کے پُرامن اور کامیاب انعقاد پر نیک تمناؤں کا پیغام دیا، اور کہا  کہ وہ بنگلادیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش باہمی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے اہداف کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

Back to top button