ن لیگ نے ہمارے خاندان کیخلاف بھی سازش کی

ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے حکومتی جماعت مسلم لیگ ن پر اپنے خاندان کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

مونس الٰہی نے گجرات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بن کر بھی ن لیگ والوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں جبکہ ہم وزارتوں سے چلے بھی گئے تب بھی ہم خوش ہیں، ہمارے خاندان اور گجرات کیخلاف ن لیگ نے سازش کی ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرنا عوامی مطالبہ ہے، یہی بات میں اپنے بزرگوں کو بتائی ہے۔

وزیر اعظم کی اخترمینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ ق لیگ نے پرویز الٰہی کے بیٹے حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

Back to top button