NA 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کامیاب

این اے 66 وزیرآباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ ریٹرننگ افسر نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

حلقے میں کل 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں سے 8 امیدوار، جن میں سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شامل ہیں، نے کاغذات واپس لے لیے جبکہ دیگر امیدوار بھی کاغذات واپس لینے کے وقت گزرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

یہ نشست این اے 66 وزیرآباد میں اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابقہ رکن احمد چٹھہ کی نااہلی ہوئی تھی۔

Back to top button