ن لیگ کے مہنگائی مکائومارچ کی تاریخ تبدیل

مسلم لیگ ن نے 24 مارچ کو کیے جانیوالے اپنے مہنگائی مکائو مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی اور اب یہ مارچ 26 تاریخ کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکائو مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت آن لائن ہونے والے لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی مکائو مارچ کی تاریخ پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مارچ اب 24 کے بجائے 26 مارچ کو کیا جائے گا۔

26 تاریخ کو یہ مارچ ماڈل ٹاؤن لاہور مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا۔ جس کی قیادت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے جو 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مارچ کی تاریخ تبدیلی کی اجازت دی ۔ مسلم لیگ ن کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو شروع کرنے کا فیصلہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیا گیا.

شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے،مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا۔

Back to top button