ن لیگ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مخصوص نشستوں کےمعاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں سےپہلے ہی حکومت سےعمل درآمد کا تقاضہ کیا جارہا ہےانہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھےگی،ہم یہ نہیں کرسکتے،صرف ایک بات اس لیےمان لیں کہ 8 ججوں نےکہا ہے۔
عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیاگیا جو مخصوص نشستوں کا تقاضہ لےکر الیکشن کمیشن نہیں گئی۔یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کیاتھا۔یہ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ ک جج جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیاتھا۔
فیصلے میں کہاگیاتھا کہ پشاور ہائی کورٹ کےفیصلے کو کالعدم قراردیتے ہیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سےمتصادم ہے، الیکشن کمیشن کےیکم مارچ کےفیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
